تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:37

چین کا ارجنٹائن میں 14ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

اے آر وائی - بینجگ: چینی کمپنیوں نےارجنٹائن میں چودہ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے چینی تاجروں کا ایک وفد ارجنٹائن کے دورے پر ہے۔



چین کے وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ارجنٹائن سے بڑے پیمانے پر سویا بین آئل خریدے گا چھ ماہ پہلے معیار کووجہ بناتے ہوئے چین نے ارجنٹائن سے کوکنگ آئل در آمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی اور ارجنٹائن نے بھی چین سے اشیاء درآمد کرنا بند کردی تھیں اب پابندی ہٹنے کے بعد چین ارجینٹینا سے پانچ لاکھ ٹن کوکنگ آئل در آمد کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.