1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:37
پاسکو نے2 لاکھ74ہزار482 بیاسی میٹرک ٹن گندم خریدلی
اے آر وائی - کراچی : رواں ماہ اب تک حکومت نے دو لاکھ چوہتر ہزار چار سو بیاسی میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی ہے۔ پاکستان ایگری کلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن کے مطابق رواں سال کے لئے حکومت نے کسانوں سے تیرہ لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پاسکو نے گندم کی خریداری کے لئے پنجاب میں ایک سو اسسی سندھ میں گیارہ اور بلوچستان میں آٹھ مراکز قائم کئے ہیں۔