1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38
موبائل فون صارفین کی تعداد10کروڑ 50لاکھ سےتجاوزکرگئی
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں موبائل فون صارفین کی تعداد دس کروڑ پچاس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق جنوری اور فروری کے دوران تئیس لاکھ موبائل فون صارفین کا اضافہ ہوا۔ ہے جس کے بعد ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 10کروڑ 50لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی بنیادی وجہ سیلولر کمپنیز کی جانب سے روز بروز نئی اور پرکشش سروسز کی فرہمی کو قرار دیا گیا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی7ماہ کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد59لاکھ 60 ہزار کا اضافہ ریکارڈ گیا ہے۔