1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ ہفتے 650 روپےکا اضافہ
اے آر وائی - لاہور: ملک بھرمیں سونےکی فی تولہ قیمت میں گزشتہ ہفتےچھ سو پچاس روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اس اضافے کے بعد سونے کی قیمت اڑتالیس ہزار تین سو پچاس روپے ہو گئی۔
دس گرام سونےکی قیمت میں پورے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر پانچ سو ستاون روپے اضافہ ہوا اور یہ اکتالیس ہزار چار سو بیالیس روپے کی سطح پر آ گئی ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔