تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39

رواں سیزن آم کی پیداوار میں 30فیصد اضافہ متوقع

اے آر وائی - لاہور: رواں سیزن ملک بھر میں آم کی پیداوار تیس فیصد اضافے سے سترہ لاکھ ٹن متوقع ہے۔ پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کے مطابق ملک سے آم کی برآمد بیس مئی سے شروع ہو جائے گی۔



انھوں نےبتایا کہ رواں سیزن برآمدات کا ہدف ایک لاکھ پچھترہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے جس سے پینتیس ملین ڈالرسے زائد کا زرمبادلہ حاصل ہوگا وحید احمد کے مطابق پاکستان سےسترفیصد آم سمندر اور تیس فیصد آم فضائی راستے برآمد کیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.