1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
گزشتہ ہفتے مہنگائی میں پچھلےسال کی نسبت 15.6 فیصداضافہ
اے آر وائی - کراچی: ملک بھر میں گزشتہ ہفتے مہنگائی میں پچھلے سال کی نسبت پندرہ اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق بارہ مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں اعشاریہ ایک تین فیصد بڑھیں۔
گزشتہ سال کی نسبت ان میں مجموعی طور پرپندرہ اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا اس دوران روزمرہ استعمال کی بارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور بائیس میں اضافہ ہوا جبکہ انیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔