تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39

آئی ایم ایف کا سربراہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

اے آر وائی - نیوریارک : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سربراہ ڈومنیک اسٹراس کو ہوٹل کی ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایم ایف کے باسٹھ سالہ سربراہ ڈومینک اسٹراس کو امریکی حکام نے اس وقت گرفتار کیا، جب وہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائرپورٹ پر ائر فرانس کے طیارے میں سوار ہو چکے تھے۔



حکام کے مطابق ڈومنیک اسٹراس افراتفری میں امریکا سے فرانس فرار ہورہے تھے اور ہوٹل میں اپنا سامان اور موبائل فون بھی چھوڑ آئے تھے۔ ان پر مین ہیٹن کے ہوٹل میں قیام کے دوران ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔



حکام کا کہنا ہے کہ سن دو ہزار آٹھ میں بھی ان پر اسی طرح کا ایک الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم اس وقت آئی ایم ایف حکام کے دباؤ پر اسے منظر عام پر نہیں آنے دیا گیاتھا۔واضح رہے کی ڈومنیک اسٹراس انیس سو ستانوے سے انیس سو ننانوے تک فرانس کے وزیر خزانہ رہ چکے ہیں،اور وہ دو ہزار بارہ کے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر نکولس سرکوزی کے متوقع مدمقابل امیدوار بھی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.