1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40
پنجاب کے تین ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز دوروزکیلئے بند
اے آر وائی - لاہور : پنجاب میں لاہور، ملتان اور گوجرانوالہ ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کےلئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ گیس کی بندش کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔ ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیوروں نے منہ مانگے کرائے وصول کرنا شروع کردیئے ہیں ۔
سی این جی اسٹیشنز مالکان کاکہناہےکہ گیس کی دو روزہ بندش کےعلاوہ باقی دنوں میں گیس پریشر انتہائی کم کردیاجاتاہے ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ گیس پریشر کم کرکے گیس فرٹیلائزر کو فراہم کی جاتی ہے ۔