1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40
اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 29 مئی کو کرے گا
اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان انتیس مئی کو کیا جائے گا۔ مرکزی بینک کے ترجمان اعلیٰ سید وسیم الدین کے مطابق مانیٹری پالیسی پریس کانفرنس میں جاری کی جائے گی۔
جولائی دو ہزار دس سے اب تک پیش کی گئی مانیٹری پالیسیز میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں تین بار اضافہ کیا جا چکا ہے جس کے نتیجے میں یہ بارہ اعشاریہ پانچ فیصد سے بڑھ کر چودہ فیصد کی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ مالیاتی پالیسی میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو چودہ فیصد پربرقرار رکھا تھا۔