1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41
اسٹیٹ بینک نے پرائمری ڈیلرز کے تقررکیلیے درخواستیں طلب کرلیں
اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک نے آئندہ مالی سال کے لئے گورنمنٹ سیکیورٹیز کے پرائمری ڈیلرز کی تقرری کیلیے درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق پرائمری ڈیلر بننے کے خواہاں بینکس سات جون تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار بینکس سالانہ رپورٹ اور یکم جولائی دو ہزار دس سے چار جون دو ہزار گیارہ تک پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور مارکیٹ ٹریژری بلز میں سیکنڈری مارکیٹ ٹرانزیکشنز کی ماہانہ سمری بھی اسٹیٹ بینک کو جمع کروائیں۔