1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41
او جی ڈی سی ایل بانڈز کے اجراء کیلیے کنسورشیم سے معاہدہ
اے آر وائی - اسلام آباد : نجکاری کمیشن نے او جی ڈی سی ایل کے ایکس چینج ایبل بانڈز جاری کرنے کے لئے بنائے گئے کنسورشیم کو بین الاقوامی مشیر بنانے کا معاہدہ کر لیا ہے۔
اس کنسورشیم میں سٹی بینک، کریڈٹ سوئزے، جے پی مورگن اور بی ایم اے کیپٹل شامل ہیں۔ اس سلسلے میں نجکاری کمیشن میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ بانڈز پچیس جون کو جاری کئے جانے کی توقع ہے۔