تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:42

فیڈپرسیلزٹیکس لگا تومرغی کی قیمت دگنی ہوجائیگی،ایسوسی ایشن

اے آر وائی - کراچی : پولٹری ایسوسی ایشن نے کہا ہے اگر پولٹری فیڈپر مجوزہ پندرہ فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تو مرغی کے گوشت کی قیمت دگنی ہو جائے گی۔



ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس مجوزہ ٹیکس کا اطلاق پولٹری فیڈ پر نہ کیا جائے۔پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چئیرمین عبدالباسط کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمت زیادہ ہوئی تو یہ شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو جائے گی اور عام آدمی پروٹین سے بھرپوراس غذا سے محروم ہو جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.