تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:42

کیپیٹل گینز ٹیکس ختم کرکے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر غور

اے آر وائی - اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں اسٹاک ایکسچینجز میں شئیرز کی خرید وفروخت پرعائد کیپیٹل گینز ٹیکس ختم کرکے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔



وزارت خزانہ کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ گذشتہ سال شئیرز کی خریدوفروخت پر دس فیصد کیپیٹل گینز ٹیکس عائد کرنے کے بعد اسٹاک ایکسچینجز سے صرف دس کروڑ روپے حاصل ہوسکے۔



اس سے قبل اسٹاک ایکسچینجز سے ٹیکس کی مد میں ساڑھے چھ ارب روپے حاصل ہوئے تھے کیپیٹل گینز ٹیکس کے بعد ریونیو کلیکشن میں نمایاں کمی کی وجہ سے اسے ختم کرکے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.