17 جون 2011
وقت اشاعت: 14:38
آئندہ مالی سال معاشی اہداف حاصل نہیں ہوپائیں گے، عمر ایوب
اے آر وائی - اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال مالیاتی خسارے سمیت کئی اہم معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئےعمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ حکومت حقیقی معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے مربوط حکمت عملی پر کام نہیں کررہی ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بجٹ خسارے کا تخمینہ ساڑھے آٹھ سو ارب روپے ہے تاہم یہ بارہ سو ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے کی نمو میں اضافے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا اور آئندہ سال بھی فوڈ انفلیشن بلند سطح پر ہی رہے گی۔