17 جون 2011
وقت اشاعت: 19:22
مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت7ماہ کی بلندسطح پرپہنچ گئی
اے آر وائی - اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت مئی میں سات ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی کپھت میں بارہ فیصد اضافہ ہوا اور یہ اٹھارہ لاکھ چالیس ہزار ٹن رہی۔
فیول آئل کی کھپت بیس فیصد اضافے سے آٹھ لاکھ بیاسی ہزار ٹن رہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کپھت نو فیصد اضافے سے چھ لاکھ انیس ہزار ٹن اور مٹی کے تیل کی کھپت بارہ فیصد اضافے سے پندرہ ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔