18 جون 2011
وقت اشاعت: 11:25
شیئرز مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے مجوعی طور پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سترہ پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار تین سو اکسٹھ پر بند ہوا۔
پورے ہفتے کے دوران اوسط یومیہ کاروباری حجم پانچ کروڑ تیس لاکھ شیئرز رہا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پینتالیس کروڑ دس لاکھ مالیت کے شیئرز آف لوڈ کئے۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق حکومتی قرضوں کا حجم سات سو اکیاسی ارب روپے کی بلندترین سطح پر پہنچنے، جون میں پیٹرول کی درآمد ڈھائی لاکھ ٹن رہنے اور رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں انتیس فیصد کمی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے شیئرز آف لوڈنگ کو ترجیح دی۔