18 جون 2011
وقت اشاعت: 11:35
ڈیڑھ سال میں ترقی یافتہ ممالک کی مشکلات بڑھیں گی،شاہد کاردار
اے آر وائی - لاہور: گورنر اسٹیٹ بینک شاہد حفیظ کاردار نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو آئندہ اٹھارہ ماہ میں سیاسی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہوگا۔
لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی بینک کے گورنر کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں ترقی یافتہ ممالک میں سیاسی اور معاشی مشکلات بڑھنے کے بعد نوجوان گریجویٹس کو اندازہ ہوگا کہ پاکستان میں رہ کر کرئیر بنانا زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ پاکستان کو ان کی ضرورت ہے اور وہ اس کی خدمت کریں۔