18 جون 2011
وقت اشاعت: 11:45
عالمی معیشت کو درپیش خطرات بڑھ گئے، آئی ایم ایف
اے آر وائی - نیو یارک : آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ عالمی معیشت کو درپیش خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک رپورٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ نے یونان میں قرضوں کا حجم خطرناک حد تک بڑھنے اور امریکا کے مالیاتی خسارے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یونان میں قرضوں کا بحران شدید ہونے سے عالمی مالیاتی نظام غیر مستحکم ہونے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف نے رواں سال عالمی معاشی شرح نمو چار اعشاریہ تین فیصد اور دوہزار بارہ میں اسے ساڑھے چار فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔