18 جون 2011
وقت اشاعت: 12:31
عالمی منڈی:سونےکی قیمت میں گزشتہ ہفتے9.9ڈالرفی اونس اضافہ
اے آر وائی - نیو یارک : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں گزشتہ ہفتے نو ڈالر نوے سینٹس فی اونس اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد سونے کی قیمت پندرہ سو انتیس ڈالر فی سینٹس سے بڑھ کر پندرہ سو انتالیس ڈالر دس سینٹس فی اونس ہوگئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مختلف عوامل کے باعث سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔