تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 جون 2011
وقت اشاعت: 6:29

ملک کی سب سے بڑی گیس فیلڈ سوئی بند

اے آر وائی - سوئی : سوئی میں ملک کی سب سے بڑی گیس پلانٹ کا کمپریسر بند ہوگیا ہے، جس سے پیوریفیکیشن پلانٹ میں گیس کی پیداواری عمل متاثر ہوا ہے۔ ملک کے بڑے حصہ میں گیس کے پریشر کی کمی ہوگئی ہے۔



حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں کمپریسر پلانٹ یونٹ نمبر دو میں تکنیکی وجو ہات کی بنا پر بند ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں گیس پریشر میں کمی ہو گئی ہے۔کمپریسر پلانٹ بند ہوجانے سے پیر کو لوٹی سمیت سوئی کے مختلف کنووں سے سوئی پلانٹ کو گیس کی سپلائی متاثر ہو ئی ہے۔



حکام نے بتایا کہ سوئی نادرن اور سوئی سادرن کو متبادل کمپریسر کے زریعے گیس کی فراہمی بحال رکھی گئی ہے۔ بند ہونے والے کمپریسر پلانٹ کو اسٹاٹ کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کمپریسر یونٹ یو پی ایس جل جانے کی وجہ سے بند ہوا۔جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.