20 جون 2011
وقت اشاعت: 6:27
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نوے سینٹس کی کمی
اے آر وائی - سنگا پور: عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں نوے سینٹس کی کمی ہوگئی ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں جولائی کےلئے خام تیل کے فی بیرل سودے بانوے ڈالر گیارہ سینٹس میں کیے گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی معیشت کو درپیش خطرات اور یونان میں قرضوں کا بحران خطرناک حد تک بڑھ جانے کی وجہ سے عالمی سطح پر خام تیل مسلسل سستا ہورہا ہے۔