تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 جون 2011
وقت اشاعت: 11:43

مئی میں جاپان کی برآمدات میں 10.3فیصد کمی

اے آر وائی - ٹوکیو: مئی میں جاپان کی برآمدات میں دس اعشاریہ تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جاپان کے وزارت خزانہ حکام کے مطابق مئی میں تجارتی خسارہ دس ارب ستر کروڑ ڈالر رہا جو انیس سو نواسی کے بعد دوسری مرتبہ ہونے والا سب سے بڑا تجارتی خسارہ ہے۔



معاشی ماہرین نے مئی میں برآمدات میں آٹھ اعشاریہ چار فیصد کمی کی پیش گوئی کی تھی تاہم یہ دس اعشاریہ تین فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔ برآمدات میں کمی کی بنیادی وجہ جاپان میں توانائی بحران کی وجہ سے صنعتی عمل سست ہونا اور امریکا اور ایشیا میں مصنوعات کی طلب میں کمی ہونا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.