تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 جون 2011
وقت اشاعت: 12:1

کپاس کی نئی فصل کی قیمت میں مزید 100روپے فی من اضافہ

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں کپاس کی نئی فصل کی فی من قیمت میں مزید ایک سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس اضافے کے بعد کپاس کی نئی فصل کی فی من قیمت آٹھ ہزار سات سو روپے ہوگئی ہے۔



پھٹی کی نئی فصل کی قیمت بھی دو سو روپے بڑھ کر تین ہزار سات سو روپے فی چالیس کلوگرام ہوگئی ہے۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے خریداری بڑھنے کی وجہ سے کپاس مہنگی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.