تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 جون 2011
وقت اشاعت: 14:25

کےایس ای ممبران سی جی ٹی کےچالان جمع کرائیں،ایف بی آر

اے آر وائی - کراچی : ایف بی آر نے کراچی اسٹا ک ایکسچینج کے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کپیٹل گینز ٹیکس کے جمع شدہ چالان کی نقل ان لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں فوری جمع کرائیں ۔



ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ڈپارٹمنٹ ایف بی آر حسنین بروہی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کے ایس ای ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو ممبران پہلے تین سہ ماہی انکم ٹیکس جمع کراچکے ہیں وہ اپنے اسٹیٹمنٹ کی کاپی فوری ان لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرایں۔ممبران کو کہا گیا ہے کہ چاروں سہ ماہی کے جمع شدہ الیکٹرونک اسٹیٹمنٹ کی کاپی کی وصولی کے بعد ہی ممبران کے کپیٹل گینز ٹیکس کے ریکارڈ کی تکمیل کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.