20 جون 2011
وقت اشاعت: 16:41
اسٹیٹ بینک نے برانچ لیس بینکنگ کے ضوابط میں ترامیم کردیں
اے آر وائی - کراچی: اسٹیٹ بینک نے معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو مالیاتی خدمات کے دائرے میں لانے کے لئے برانچ لیس بینکنگ کے ضوابط میں ترامیم کرد ی ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے اس مقصد کے لئے ’لیول زیرو برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس متعارف کرائے ہیں۔ لیول زیرو برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس پر لین دین کی یومیہ حدپندرہ ہزار روپے، ماہانہ حد پچیس ہزار روپے اور سالانہ حد ایک لاکھ بیس ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ بیلنس کی حد ایک لاکھ روپے ہے۔
مالیاتی اداروں کو اپنے کام کے طریقہ کار کو چھ ماہ کے اندر ترمیم شدہ ضوابط کے مطابق بنانے اور اس حوالے سے عملدرآمد کی رپورٹ اسٹیٹ بینک کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔