تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 جون 2011
وقت اشاعت: 5:19

آئی ایم ایف کےنئے سربراہ کے انتخاب کے لیےاجلاس 28جون کوہوگا

اے آر وائی - نیو یارک : عالمی مالیاتی ادارےکے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اٹھائیس جون کو ہو گاجس میں ادارےکےنئے سربراہ کے انتخاب پر غورکیاجائےگا۔ نیویارک سے جاری آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق میکسیکو کے مرکزی بینک کےگورنر آگسٹنکیرسٹین نےپیر اورمنگل کے روز ادارے کا دورہ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جبکہ دوسری امیدوارفرانس کی وزیرخزانہ کرسٹائن لاگارڈاگلے دوروز میں اپنے خیالات کااظہار کریں گے۔



تجزیہ نگار کسٹائن لاگارڈ کوفیوریٹ امیدوار قراردے رہے ہیں۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے سابق سربراہ اسٹراس کاہن کو ایک ہوٹل میں ملازمہ سے جنسی زیادتی کی کوشش میں عہدے سے ہٹادیاگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.