تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:54

بلوچستان کا صوبائی بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے

اے آر وائی - کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لیے ایک کھرب ساٹھ ارب روپے کا صوبائی بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے۔ وزیرخزانہ میر عاصم کردگیلو آج سہ پہر تین بجے ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔



ذرائع کے مطابق بجٹ کا حجم ایک کھرب ساٹھ ارب روپے ہونے کا امکان ہے جس میں سات ارب روپے سے زائدکا خسارہ بھی شامل ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے صوبائی حکومت کو ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق سے ایک کھرب چھبیس ارب روپے سے زائد جبکہ اپنے وسائل سے پانچ ارب روپے سے زائد کی آمدنی متوقع ہے۔



بجٹ میں صوبائی ملازمین کیلئے تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کااعلان بھی ہوگا۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.