22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:54
ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں گذشتہ پانچ روز کی مندی کے بعد آج تیزی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس اعشاریہ آٹھ فیصد اور جاپان کا نکئی انڈیکس اعشاریہ سات فیصد بڑھا۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی ایک اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے یونان کی تباہ حال معیشت میں بہتری کا حل نکالے جانے کے اعلان کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی۔