تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:55

حفظان صحت کےاصول نظرانداز:پی آئی اےنےگوشت مسقط برآمدکردیا

اے آر وائی - کراچی : پی آئی اے نے حفظان صحت کے اصولوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے گوشت مسقط برآمد کردیا۔ قومی ائیرلائن کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن حکام نے گوشت کی برآمدی کنسائمنٹ کو حفظان صحت کے اصولوں کے عین خلاف مسقط برآمد کردیا۔ گوشت کو نہ صرف ٹکڑوں میں تقسیم نہیں کیا گیا بلکہ خصوصی پیکینگ میں رکھے بغیر ایکسپورٹ کیا گیا۔



حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرنے سے گوشت میں جراثیم داخل ہونے کا امکان کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جدید معیارات کو اپنائے بغیر گوشت برآمد کرنے سے برآمدکنندہ ملک پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.