22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:56
ایل پی جی کی قیمتوں میں پھر اضافہ
اے آر وائی - کراچی : ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کردیا، جس کے بعد گھریلو سلینڈر انچاس روپے اور کمرشل دو سو ستائس روپے مہنگا ہوجائے گا۔
ایل پی جی کی قیمتوں نئے اضافہ کے بعد لاہور ، گجرات اورسیالکوٹ میں ایل پی جی پچیانے روپے سے بڑھ کر سو روپے، ڈیرہ غازی خان ، ملتان، سرگودھا اور بہاولپور ڈویژن میں ایل پی جی ایک سو پانچ روپے سے بڑھ کر ایک سو دس روپے ہوجائے گی۔ جبکہ مری، راولپنڈی اسلام آباد میں ایل پی جی ایک سو پندرہ سے بڑھ کر ایک سو بیس روپے میں فروخت کی جائے گی۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں اضافہ کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔