22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:56
اسٹیٹ بینک:برآمدی مالکاری اسکیم کی حد میں31اگست تک توسیع
اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک نے برآمدی مالکاری اسکیم، اسلامی برآمدی مالکاری اسکیم اور طویل مدتی مالکاری سہولت کے تحت منظور کردہ حد کی مدت میں اکتیس اگست تک توسیع کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ توسیع اس لئے کی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ برآمدکنندگان کو اسکیم کے حصہ دوم کے تحت ان کی نئی حد طے پانے تک مالکاری کی سہولتیں میسر رہیں۔