22 جون 2011
وقت اشاعت: 6:49
ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی مثبت رجحان
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج دوسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پسیفک انڈیکس اعشاریہ آٹھ فیصد اور جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک عشاریہ تین فیصداضافہ ہوا۔
جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس میں اعشاریہ نو فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس اعشاریہ سات فیصد بڑھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یونان کے وزیر اعظم کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد اس کی اس معیشت میں بہتری سے متعلق توقعات بڑھنے کی وجہ سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں سرمایہ کاروں نے خریداری کی۔