تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 جون 2011
وقت اشاعت: 7:16

پاکستان گوشت برامد کرنے والا اٹھارواں ملک

اے آر وائی - کراچی : زراعت اور لایئو اسٹاک کے شعبوں میں کارکردگی بہتر ہونے کے باوجود پاکستان کا شمار ان مما لک میں کیا جاتا ہے جو دنیا میں حجم کے اعتبار سے سب سے کم گوشت برآمد کرنے والے ملک ہیں دنیا کی پانچ سو ارب ڈالر کی حلال فوڈ مارکیٹ میں پاکستان سالانہ بمشکل ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کرتا ہے۔



پاکستان میں گوشت برآمد کرنے کی صنعت نے گذشتہ چند سال میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق گذشتہ چھ سال میں گوشت برآمد کرنے والی صنعت نے سالانہ اڑسٹھ اعشاریہ چھ فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔ زرعی ملک ہونے اور موافق موسمی حالات کی وجہ سے یہاں مویشی بانی بہت موزوں ہے۔ پاکستان کی میٹ ایکسپورٹ انڈسٹری سالانہ سولہ کروڑ ڈالر کا بزنس کرتی ہے۔ اس صنعت سے وابستہ افراد پرامید ہیں کہ رواں سال کے آخر تک سالانہ برآمدات کا حجم بیس کروڑ ڈالر سے تجاور کرجائے گا۔



چین دنیا میں گوشت برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ اس کے بعد امریکا اور برازیل کا نمبر آتا ہے۔ بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔ لیکن یہ امر قابل افسوس ہے کہ زرعی کے ساتھ لائیو اسٹاک ملک ہونے کے باوجود پاکستان اٹھارہویں نمبر پر ہے۔



پاکستان سے حلال گوشت کے سب سے بڑے خریداروں میں کویت، بحرین، مسقط، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ اگر مویشی بانی کو سرکاری سرپرستی حاصل ہو اور حکومت اس صنعت کے فروغ کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کرے تو گوشت کی سالانہ برآمدات کا حجم ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر سے بڑھ کرآئندہ پانچ سال میں پچاس کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.