22 جون 2011
وقت اشاعت: 14:39
چینی کی درآمدات میں جولائی سے مئی کے دوران 180فیصداضافہ
اے آر وائی - کراچی : رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران چینی کی درآمدات میں ایک سو اسسی فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی دو ہزار دس سے مئی دو ہزار گیارہ کے دوران اڑسٹھ کروڑ تئیس لاکھ چالیس ہزار ڈالر مالیت کی دس لاکھ اٹھائیس ہزار چھ سو ٹن چینی درآمد کی گئی ۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں چو بیس کروڑ بتیس لاکھ اکیس ہزار ڈالر مالیت کی چار لاکھ بیس ہزار پانچ سو ٹن چینی درآمد کی گئی تھی۔