22 جون 2011
وقت اشاعت: 15:15
کپاس مزید 100روپے مہنگی، قیمت 8800فی من ہوگئی
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں نئی فصل کی کپاس کی فی من قیمت میں مزید ایک سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس اضافے کے بعد میں نئی فصل کی کپاس کی فی من قیمت آٹھ ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی ہے۔
پھٹی کی فی چالیس کلوگرام قیمت بھی دو سو روپے بڑھ کر تین ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے طلب برقرار رہنے کی وجہ سے کپاس بدتریج مہنگی ہورہی ہے۔