23 جون 2011
وقت اشاعت: 7:9
ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں مندی
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر مندی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس اعشاریہ آٹھ فیصد اور جاپان کا نکئی انڈیکس اعشاریہ چار فیصد گرا۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں اعشاریہ آٹھ فیصد کمی ہوئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا کے مرکزی بینک کی جانب سے آئندہ دنوں میں اس کی معیشت میں سست روی کے خدشات کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں سیلنگ پریشر دیکھا گیا۔