23 جون 2011
وقت اشاعت: 7:18
رواں سال کپاس کی ریکارڈ پیداوار متوقع
اے آر وائی - کراچی : رواں سال پاکستان میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار کی امید کی جارہی ہے۔ ملتان کپاس کی پیداوار کے اعتبار سے اس لئے بھی نمایاں ہے کہ یہاں کئی اقسام کی کپاس کاشت کی جاتی ہے۔ رواں مالی سال بھی کپاس کی برآمد کے ذریعے کثیر زرمبادلہ کمایا گیا اور کم و بیش بیس لاکھ بیلز کپاس کے برآمدی سودے کئے گئے۔