23 جون 2011
وقت اشاعت: 14:52
اسلامی بینکاری کی نمو حوصلہ افزا ہے ،ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک
اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر یاسین انور نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری خطرات سے نمٹنے کے لئے شریعت سے ہم آہنگ ٹھوس نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے۔
کراچی میں اسلامی مالیات میں پیش بندی کے موضوع پر ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس نظام سے اسلامی بینکس اور ان کے صارفین دونوں حقیقی کاروباری خطرات کم کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔پاکستان میں اسلامی بینکاری کی صنعت کی نمو اور ترقی کی رفتار کو حوصلہ افزاءقرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلامی بینکاری صنعت ملک کے بینکاری نظام کے سات فیصد سے زائد پر مشتمل ہے اور اس صنعت کے حصے میں مستقبل میں کئی گنا اضافے کا امکان ہے۔