24 جون 2011
وقت اشاعت: 11:18
ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج تیزی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس اعشاریہ پانچ فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا۔ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس اعشاریہ آٹھ فیصد بڑھا ۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی معیشتوں میں بہتری اور یورپ میں قرضوں کا بحران حل ہونے کی توقعات کی وجہ سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔