تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 جون 2011
وقت اشاعت: 12:48

بلوچستان اسمبلی:16 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری

اے آر وائی - کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے سولہ ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری دیدی۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی بجٹ دو ہزار گیارہ بارہ کا میزانیہ صوبائی وزیرخزانہ میر عاصم کرد نے پیش کیا۔



اسمبلی نے مجموعی طور پر انتیس مطالبات زر کی منظوری دی جن میں سے بائیس مطالبات زر غیر ترقیاتی اخراجات سے متعلق تھے ۔ ضمنی بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ چودہ ارب تینتالیس کروڑ روپے ظاہر کیا گیا ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں ایک ارب اناسی کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔



اس سے پہلے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ کہ اسمبلی اراکین کو ترقیاتی بجٹ کی تفصیل سے بے خبر رکھا گیا ہے جو زیادتی کے مترادف ہے ۔ پیپلز پارٹی کے میر صادق عمرانی نے مطالبہ کیا کہ نواب بگٹی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ضمنی بجٹ کی منظوری کے بعد اسپیکر نے اجلاس ہفتہ کی صبح گیارہ بجے تک کے لیے ملتوی کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.