24 جون 2011
وقت اشاعت: 13:17
ڈھائی نمبر آٹے کی بوری25روپے بڑھا کر1475روپے کردی گئی
اے آر وائی - کراچی : مقامی مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹے کی فی بوری قیمت میں پچیس روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد کراچی ریٹیل مارکیٹ میں پچاس کلو گرام آٹے کی بوری کی قیمت ایک ہزار چار سو پچاس روپے سے بڑھ کر ایک ہزار چار سو پچھتر روپے ہوگئی ہے۔ تاجروں کے مطابق آٹا مہنگا ہونے کی وجہ گندم کی قیمت میں اضافہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آٹے کی ایکس مل قیمت بھی بڑھ کر انتیس روپے پچاس پیسے ہوگئی ہے۔