16 اپریل 2015
وقت اشاعت: 6:36
سی این جی کی قیمت کم کرانے کیلئےاوگرا کا ورکنگ پیپر تیار
جیو نیوز - اسلام آباد........سی این جی پر گاڑیاں چلانےوالوں کے لیے خوش خبری ہے کہ اوگرا نے سی این جی کی قیمت کم کرانے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کے تیار کیے گئے ورکنگ پیپر میں تجویز دی گئی ہے کہ پنجاب اور سندھ میں ایک کلو سی این جی کی قیمت میں 16روپے کمی کی جائے اورخیبرپختون خوا اور بلوچستان میں ایک کلو سی این جی پر 17روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔