16 اپریل 2015
وقت اشاعت: 8:5
دکانیں اور بازاررات 8بجے بند کرنیکےفیصلے کیخلاف درخواست مسترد
جیو نیوز - لاہور........لاہور ہائیکورٹ نے رات 8 بجے دکانیں اور بازار بند کر نے کے حکومتی فیصلے کےخلاف دائر درخواست مسترد کردی۔دکانیں اور بازار رات 8 بجے بندکرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے تاجر رہنما نعیم میر نے لاہور ہائیکورٹ میں دراخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رات 8 بجے دکانیں اور مارکیٹیں بند ہونے سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست پہلی سماعت پر ہی مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔