تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 اپریل 2015
وقت اشاعت: 9:17

ہفتے کو بھی سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

جیو نیوز - کراچی.......سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر اچانک کرا چی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز ہفتے کو بھی بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس فیلڈ سے کم پریشر ملنے کے باعث گزشتہ روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہی تھی ۔آج صبح کھلنے والی والے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ایک بار پھر کل صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹوں کیلئے بند کر دی جائے گی۔ کمپنی نے اپنے اعلامیے میں گیس فیلڈ اور اس میں ہونے والی خرابی سمیت کم ہو نے والی گیس کی تفصیل نہیں بتائی۔ٹرانسپورٹ اتحاد اور سی این جی اسٹیشنز مالکان نے موسم گرما میں بھی گیس کی قلت پر کہا ہے کہ سوئی سدرن کی جانب سے آئے روز شیڈول میں تبدیلی کے باعث عوام خصوصاً پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کمپنی اعلان کے بعد اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطار دیکھی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.