تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 اپریل 2015
وقت اشاعت: 13:38

اس سال بجلی کی پیداوار میں ڈیڑھ ہزار میگاواٹ اضافہ ہوا، خواجہ آصف

جیو نیوز - اسلام آباد.......وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال بجلی کی پیداوار میں ڈیڑھ ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت بھی چار روپے 42 پیسے کم کی ہے ۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ بجلی کا شارٹ فال پچھلے سال 5 ہزار 500 میگا واٹ تھا جو اب 4000 میگا واٹ ہے۔ شہری علاقو ں میں 6 سے8 اور دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کے واجبات کی ریکوری اور نقصانات میں بھی 2 فی صد سے زیادہ کمی آئی ہے ۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ چین سے 8370 میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر دستخط ہوئے ہیں ۔ یہ چین کی سرمایا کاری ہے قرض نہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ توانائی کے زیر گردش قرضے 70 ارب روپے کم ہیں تاہم اب بھی ان کا حجم 270 ارب روپے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.