25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 8:37
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،541پوائنٹس کا اضافہ
جیو نیوز - کراچی ........ گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پاک چین معاہدوں کا جشن جاری رہا اور 100انڈیکس میں مجموعی طورپر 541 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ تر تیزی کا رجحان چھایا رہا اور ہفتے بھر میں 100انڈیکس 541 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 775 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس دوران یومیہ کاروباری حجم 11فیصد اضافے سے 32 کروڑ حصص رہا جبکہ غیر ملکیوں کی جانب سے 76 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز کی خریداری دیکھنے میں آئی۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں 46 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کے معاہدوں سے انویسٹرز کا اعتماد بحال ہوا اور ان کی جانب سے زائد سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔