25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 18:43
پاکستان ریلویز کےذریعے تجارتی مال کی ترسیل میں اضافہ
جیو نیوز - کراچی.... .. پاکستان ریلویز کےذریعے تجارتی مال کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان ریلویز کے منتظم اعلیٰ جاوید انور کا کہنا ہے کہ جولائی تا مارچ ریلوے سے کنٹینر کی ترسیل 10گنا بڑھ گئی، گزشتہ سال صرف 991، رواں مالی سال 10 ہزار 570 کنٹینرز ریلوے سے بھیجے گئے۔ جاوید انور نے مزید بتایا کہ ریلوے سے کوئلے کی ترسیل 5 گنا جبکہ سیمنٹ کی ترسیل دگنی ہوگئی، جبکہ تیل کی ترسیل میں بھی 31 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔