تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 21:15

وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کٹائی مہم 2015ء کا افتتاح کر دیا

جیو نیوز - لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ شہبازشریف نے گندم کی کٹائی مہم 2015 کا افتتاح کر دیا۔ ان کاکہناہےکہ پنجاب حکومت کسانوں سے40لاکھ ٹن گندم خریدےگی،چھوٹے کسانوں سےغلہ پہلےخریدا جائےگا۔ پنجاب میں گندم کی کٹائی مہم شروع،وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نےلاہورکےقریب بی آر بی نہرکےکنارےواقع گاؤں ملک شاہ محمداعوان میں روایتی درانتی کےساتھ گندم کٹائی مہم کا آغازکیا۔ وزیراعلیٰ نےاس موقع پرہارویسٹربھی چلائی۔ اس موقع پرسجائی گئی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ گندم کی قیمت 13سوروپےفی من مقررکی گئی ہے،پنجاب حکومت40لاکھ ٹن گندم خریدےگی،جبکہ اس کیلئےشفافیت کویقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھاکہ حکومت سندھ نےگنےکی قیمت کم کرکے کسانوں کونقصان پہنچایا،انہوں نےیہ بھی کہاکہ ٹریکٹروں کےلیےپنجاب حکومت 2ارب روپےسبسڈی دےگی، کسانوں کومارکیٹ سے2لاکھ روپےکم قیمت پر ٹریکٹردیئےجائیں گےجبکہ چھوٹے کسانوں میں 10ہزار ٹریکٹر قرعہ اندازی کےذریعےتقسیم کئےجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.