27 اپریل 2015
وقت اشاعت: 8:3
کراچی اسٹاک ایکسچینج ،انڈیکس میں190سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
جیو نیوز - کراچی ......... کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 190 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ایک مقام پر 100 انڈیکس 190 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 970 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ غیر ملکی انویسٹرز کی جانب سے حصص بازار میں زائد سرمایہ کاری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے آج سیمنٹ توانائی اور تیل و گیس کے شعبے میں زائد انویسٹمنٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔