تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 فروری 2013
وقت اشاعت: 11:17

کراچی:علماء کو شہید کرنے والے ملزمان کے خاکے تیار

اے آر وائی - کراچی کے علاقے نرسری پل پر تین علما کو قتل کرنے والے ملزمان کے خاکے تیار کر لئے گئے ہیں۔



کراچی میں جمعرات کے روز نرسری پل پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین علما جاں بحق ہوئے تھے، پولیس حکام کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد سے ملزمان کے خاکے تیار کر لئے گئے ہیں۔ جائے وقوع سے گولیوں کے خول اکھٹے کر کے فرانزک لیب بھجوادیئے گئے ہیں۔



پولیس کا کہنا تھا کہ کارروائی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور گاڑی کے نمبر بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے اور گاڑی کا نمبر بھی صاف دکھائی دے رہے تھے جس سے ان کی گرفتار میں پولیس کو مدد ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.